عدالت کی جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے وکیل کو ایف بی آر کی رپورٹ کا جواب پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:24

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ٹیکس ادائیگی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر شوگر ملز کے وکیل سے جواب الجواب مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر مل کی درخواست پر سماعت پر کی جس میں درخواست گزار شوگر ملز نے ایف بی آر کے ٹیکس ادائیگی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہی. سماعت کے دوران ایف بی آر نے شوگر مل کے ٹیکس کے بارے تخمینہ رپورٹ جمع کرا دی جس کے مطابق جہانگیر ترین کی شوگر مل کے ذمہ 42 کروڑ کا ٹیکس واجب الادا ہی. عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے وکیل کو ایف بی آر کی رپورٹ کا جواب پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :