پنجاب کے حقوق دانش ٹریبونل کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:24

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی زیر صدارت پنجاب کے حقوق دانش ٹریبونل کا اجلاس کل بروز جمعہ صبح ساڑھے گیارہ بجے لائبریری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبر انسپکشن ٹیم سردار طاہر صابر، ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عظمیٰ اختر چغتائی،اورآئی پی او چیئرمین شاہد رشید شرکت کریں گے، اجلاس میں ٹریبونل کی تعداد بڑھانے اور ٹریبونل کو مزید موثر بنانے کیلئے تربیتی کورسز کے حوالے سفارشات پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :