کورین کمپنی کیا موٹر نے پاکستان میں کار سازی کا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 22:18

کورین کمپنی کیا موٹر نے پاکستان میں کار سازی کا کاروبار دوبارہ شروع ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) کورین کمپنی کیا موٹر نے پاکستان میں کار سازی کا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوی کورین کمپنی کیا موٹرز نے پاکستان میں دوبارہ کاروبار کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کورین کمپنی پاکستان کے لکی سیمنٹ گروپ کے اشتراک کیساتھ کار سازی کا پلانٹ لگائے گی۔ جبکہ کوریا سے بھی گاڑیاں پاکستان لائی جائیں گی۔ اس منصوبے پر 12 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کیا موٹرز ماضی میں بھی پاکستان میں کار سازی کا کاروبار کرتی رہی ہے تاہم مارکیٹ میں پذیرائی نہ مل پانے کے باعث اسے کاروبار بند کرنا پڑا تھا۔