حکومت بلوچستان نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر صوبہ بھر کے کرسچن سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں اور پنشنز دینے کا اعلان

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:21

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) حکومت بلوچستان نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر صوبہ بھر کے کرسچن سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں اور پنشنز دینے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامے کے مطابق رواں ماہ کی تنخواہیں اور پنشنز 18دسمبر 2016ء کو ادا کی جائیں گی۔