قومی ائیرلائن کے حادثے نے پورے ملک کے عوام سوگواربنادیا،پانا مہ لیکس کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کاانتظار کیاجائے، گلی کوچوں میں شورمچانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمولانا عبدالغفوری حیدری کا کوئٹہ میں تقریب سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:19

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمولانا عبدالغفوری حیدری نے کہاہے کہ قومی ائیرلائن کے حادثے نے پورے ملک کے عوام سوگواربنادیا۔پانامہ لیکس کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کاانتظار کیاجائے گلی کوچوں میں شورمچانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعرات کو کوئٹہ میںجمعیت سوشل میڈیا نیٹ ورک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسابق وفاقی وزیرحاجی رحمت اللہ کاکڑ،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈووکیٹ ،سابق صوبائی وزیرتعلیم عبدالواحد صدیقی ،عزیزاللہ پکتوی اودیگررہنماء موجودتھے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمولانا عبدالغفوری حیدری نے قومی ائیرلائن کے حادثے کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قومی ائرلائن حادثے میں ہمارے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ وہ قومی ائیرلائن حادثے کے حوالے سے تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیاجائے۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفوری حیدری نے کہاکہ بیرونی قوتوں کے کہنے پرسی پیک منصوبے کوناکام بنانے کی کسی کواجازت نہیں دینگے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا ۔ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان پانامہ لیکس مسئلے کوپارلیمنٹ میں لائے یاعدالت کے فیصلے کاانتظارکرے گلی کوچوں میں شورمچانے سے کچھ حاصل نہیں گا۔

انہوںنے کہاکہ بدعنوانی چاہیئے کسی بھی شکل میں ہوہم اسکی مذمت کرتے ہیں اورہم نے ہمیشہ بے رحم احتسا ب کی بات کی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جمعیت سوشل میڈیا نیٹ ورک کی شروعات کے مثبت نتائج سامنے آئیںگے۔ آج نوجوانوں کی دلچسپی کودیکھ کرمسرت ہوئی ہے وہ بجائے اسے غلط استعمال کرنے کے دین کو دوسروں تک پیغام پہنچانے کے لیے استعمال کرے تاکہ دنیا بھرمیں دین اسلام کے پیغام کوپہنچایا جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :