طلبا ء وطالبات ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں ،طالب علموں کی بہتری اور انکی تمام تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے ،اعلیٰ تعلیم کے حصول میں انکو ہر ممکن سہولیات اور راہنمائی فراہم کررہے ہیں ،

وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرکاتقریب سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:19

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ئے کہ طلبا ء وطالبات ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں طالب علموں کی بہتری اور انکی تمام تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں انکو ہر ممکن سہولیات اور راہنمائی فراہم کررہے ہیں اور ہر سطح پر انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی میں منعقدہ وزیر اعظم فیس ری امبرسمنٹ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب اور فیئرول پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کے لئے وزیراعظم فیس ری امبرسمنٹ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے تربت سمیت ملک کے دیگر کم ترقی یافتہ اور پس ماندہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم فیس ری امبرسمنٹ پروگرام سمیت تربت یونیورسٹی کے طالب علم تعلیم کے شعبے میں حکومت اور یونیورسٹی کی طرف سے شروع کئے گئے تمام اسکیموں اور اسکالرشپ پروگرامز سے مستفید ہورہے ہیں۔ جن کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی ، ایجادات اور مقابلے کے اس دورمیں تربت یونیورسٹی کے طالب علم ہرقسم کے چیلنجز کے لئے خود کو تیار کریں جس کے لئے ہم منصوبہ بندی کر نے میں تربت یونیورسٹی اقدامات اٹھارہی ہے۔

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں اوتھل یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر یونیورسٹی فٹبال چیئمپئین شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تربت یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ فائنل میچ میں بھی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کے علاوہ ، رجسٹرارتربت یونیورسٹی ڈاکٹر حنیف الرحمان اور ڈائریکٹر فنانس غلام فاروق بلوچ نے طلباء اور طالبات کے درمیان چیک تقسیم کئے۔

تقریب کے دوران طالب علموں نے اسٹیج پر اپنے فن اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے حاظرین سے بے پناہ داد وصول کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے بزنس گالا کی مناسبت سے بزنس پلان پروپوزل را،ْیٹنگ کے مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیموں کے درمیان انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔پہلا انعام شعبہ منیجمنٹ سانئسز کی بگ بائیٹ ٹیم نے حاصل کیا۔

دوسرا انعام منیجمنٹ سائنسز کی ایریا 51اور کمپیوٹرسائنس کی ٹیکنوایکسپرٹ، جبکہ تیسرا انعام منیجمنٹ سائنسز کی سمارٹن شیک اور شعبہ انگلش کے کیون بیوٹی فوڈ سنٹر نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔بزنس پلان پروپوزل را،ْیٹنگ کے مقابلے میں تربت یونیورسٹی کی پچاس سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔اس موقع پر شعبہ منیجمنٹ سائنسزاینڈ بزنس ایڈمنیسٹریشن کے چیئرپرسن غلام جان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں تربت یونیورسٹی کے ڈین شعبہ منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر منیر احمد بلوچ، ڈائریکٹر پلاننگ محمد حیات بلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اعجاز احمد ،وزیر اعظم فیس ری امبرسمنٹ کے فوکل پرسن نوروز بلوچ،تریسی شعبہ جات کے سربراہان، اور فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :