طیارہ حادثے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا تعزیتی پیغام

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 21:59

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) طیارہ حادثے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے گزشتہ روز پیش آنے والے پی آئی اے طیارہ حادثے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں کہا گیا ہے کہ حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پردکھ اورافسوس ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ جاں بحق افراد کے درجات بلند کرے۔