طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرنے کے بعد 5 ہسپتالوں کے کولڈ سٹوریج میں منتقل کردی گئیں

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:19

طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پی آئی اے کے طیارہ کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پمز ہسپتال میں ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرنے کے بعد 5 ہسپتالوں کے کولڈ سٹوریج میں منتقل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق 8 میتیں پمز کولڈ سٹوریج منتقل کی گئیں، 10 پولی کلینک ہسپتال، 5 ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال، 2 سی ڈی اے ہسپتال اور 18 سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کی گئیں۔ شناخت شدہ میتیں تصدیقی عمل کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :