وزیراعظم محمد نوازشریف کا جنید جمشید کے بیٹے کو ٹیلیفون، پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے میں ان کے والد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:16

وزیراعظم محمد نوازشریف کا جنید جمشید کے بیٹے کو ٹیلیفون، پی آئی اے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو ٹیلیفون کر کے پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے میں ان کے والد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے جنید جمشید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی ٹیلیفون کیا اور ان کے باصلاحیت بیٹے، بہو اور پوتی کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔