آپسما کا حویلیاں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:16

راولپنڈی۔08 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے حویلیاں طیار ے کے حادثے میںقیمتی جانو ں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے اور اس حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ابرار احمد خان نے کہا کہ کئی طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ حویلیاں حادثے کی تحقیقات کرکے اصل ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے غمزدہ خاندان کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ ان سب شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔