تحریک جوانان پاکستان کا کنونشن آج راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:16

راولپنڈی۔08 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) تحریک جوانان پاکستان(شمالی پنجاب ) کا کنونشن (آؔج)جمعہ کودن3 بجے لیاقت باغ پریس کلب راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔اس موقع پر نئی قیادت کا انتخاب کارکنوں کی کثرت رائے اور رہبر کونسل کے ممبران کی رائے سے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تحریک جواناں پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہTJP صحیح معنوں میں فکر حمید گل پر کاربند ہے اورآج کا ہونے والا شمالی پنجاب کنونشن تنظیم نو ملکی سیاست میں سنگ میل ثابت ہو گا جس میں TJP کے کارکنان باہمی مشورے سے کثرت رائے کا احترام کرتے ہوئے نئی قیادت کا انتخاب کریں گے جو پنجاب میں عوامی مثائل سمیت قومی سلامتی کے امور پر تاریخی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :