عیدمیلادالنبی ؐ شایان شان طریقے سے منانااہل ایمان کاطریقہ ہے ،ماہ ربیع النورمیں فرقہ واریت کوپھیلانے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے

سنی تحریک کوئٹہ کے ضلعی صدرحافظ یوسف مسکانزئی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) سنی تحریک کوئٹہ کے ضلعی صدرحافظ یوسف مسکانزئی نے کوئٹہ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عیدمیلادالنبی ؐ شایان شان طریقے سے منانااہل ایمان کاطریقہ ہے ماہ ربیع النورمیں فرقہ واریت کوپھیلانے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے عیدمیلاالنبی ؐ مناناہرمسلمان کابنیادی حق ہے اوراس بنیادی حق سے کسی کوبھی محروم نہیں رکھاجاسکتا سنی تحریک کوئٹہ عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پراپنی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے کارموٹرسائیکل ریلی نکالے گی اورامن ومحبت کے پیغام کوعام کرنے میں کارموٹرسائیکل ریلی مددگارثابت ہوگی کیونکہ عیدمیلادالنبی ؐ کادن بھی ہمیں امن ومحبت ،بھائی چارے کی فضاء کوقائم کرنے،اتحادواتفاق ویکجہتی کامظاہرہ کرنے اوردین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کادرس دیتاہے انہوں نے کہاکہ عیدمیلادالنبی ؐ کے جلوسوں کی فوول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے علمائے اہلسنت سے مشاورت کی جائے قیام امن کیلئے سنی تحریک سیکورٹی اداروں اورانتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرئے گی نیزمحافل میلاد اورریلیوں کوسیکورٹی فراہم کرنے سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے اورسرکاری عمارتوں کوبرقی قمقموں سے خوبصورت اندازمیں سجاکرکوئٹہ کومثل دلہن بنایاجائے سرکاری سطح پرمحافل میلاد منعقدکرکے علمائے اہلسنت کومدعوکیاجائے عالم اسلام کی سب سے بڑی عیدعیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پرالیکڑونک میڈیا خصوصی طورپرپروگرامزکریںاورپرنٹ میڈیاخصوصی ایڈیشن شائع کرنے خصوصی احتمام کریں اس حوالے سے علمائے اہلسنت کوموقع فراہم کیاجائے تاکہ پوری دینامیں حضوراکرم ؐ کی عظمت ورفعت اورشان وشوکت بیان کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :