طارق مدنی کی زیر صدار ت اجلاس میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء)پاکستان امن کونسل(پی اے سی)کے سربراہ طارق محمود مدنی کی زیر صدار ت پی اے سی کے رہنما?ںکے اجلاس میں حویلیاں کے قر یب پی آئی اے کے مسافرطیارے کے حاد ثے میں قیمتی جانوںکے ضیاع پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا اور معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت تمام جا ں بحق ہونے والے افر ا د کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اجلاس میںمولانا تاج محمد مکی ، مولانا عبدالرزاق ہزاروی، مولانا عبدالماجد فا رو قی ،قاری محمد نواز رحیمی،مولانا محمد احمد نقشبندی، قاری محمد اسلم خان فاروقی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق مدنی نے کہا کہ موت بر حق ہے اورہر جاندار کو ایک نہ ایک دن موت کا مزا چکنا ہے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم رسول اکرم ؐ کی حیات طیبہ پر کثرت سے عمل کر یں جو ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہے دوسرے راستوں پر چلیںگے تو نہ دنیا کی خیر ہے اور نہ عقبیٰ کی انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کیلئے رسول مصطفی ? کی سیر ت طیبہ اور خلفائے راشدینؓ کا دور خلافت ایک بہترین نمونہ ہے جس پر عمل کر کے ہم پوری دنیا میں دین اسلام کا پرچم بلند کرسکتے ہیں مگر اسلامی شعائر سے ہٹ کر من گھڑت اور بے بنیاد معاملات میںپڑھ کر نہ تو ہم اسلام کا پرچم بلند کرسکتے اور نہ ہی اسلام کی کوئی خدمت کرسکتے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ آقا سر ور دو کائنات حضرت محمد مصطفیؐ کی ولاد ت اور وفات کا مہینہ ہے اسلئے ربیع الاول کے مہینے میں آپ ؐ کی سیرت طیبہ پر زیا دہ سے زیادہ روشنی ڈالنا چاہئے تاکہ ہم گمراہی اور جہالت کے اندھیروںسے باہر نکل سکیںاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان امن کونسل کے تحت9 تا12 ر بیع الاول نبی کریم حضرت محمد مصطفی ? کی ولاد ت ا ور وفات منائی جانے کے سلسلے میں آج (جمعہ) 9ربیع الاول بعد نماز جمعہ تین بجے دارالعلوم رشیدیہ لانڈ ھی میں سیرت النبی? کانفرنس منعقد ہو گی جس سے ممتاز علماء کرام اور مشائخ عظام خطاب فرمائیں گے۔