پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، قابل استعمال اے 310 طیارہ محض 53 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 21:31

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، قابل استعمال اے 310 طیارہ محض 53 لاکھ روپے ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) پی آئی اے نے قابل استعمال اے 310 طیارہ محض 53 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باکمال ادارے پی آئی اے کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حویلیاں میں پیش آنے والے حادثے کے بعد کمپنی کی انتظامیہ نے اچانک ایک ہنگامی فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے قابل استعمال اے 310 طیارہ محض 53 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ طیارے کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ واضح رہے کہ یہی وہ طیارہ ہے جو گزشتہ ماہ مالٹا میں ایک متنازعہ فلم کی ریکارڈنگ کیلئے استعمال ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :