انتخابات میں کامیابی کے بعد ایف پی سی سی آئی میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، مہتاب الدین چاولہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان بزنس گروپ(پی بی جی) اور بزنس مین پینل (بی ایم پی)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ باڈی میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر کو 5 ماہ سے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس نہیں آنے دیا گیا۔ان خیالات کا اظہارپی بی جی کے سرپرست اعلیٰ عقیل کریم ڈھیڈی، چیئرمین مہتاب الدین چاولہ ،بی ایم پی کے چیئرمین سلطان چاولہ ،صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو ،سینئر وائس چیئرمین بی ایم پی میاں زاہد حسین ،سینئر وائس چیئرمین پی بی جی محمد یحییٰ پولانی ،سینئر نائب صدر کے امیدوار میاں انجم نثار ،نائب صدارتی امیدوار ثاقب فیاض مگوں ،محسن عباس دھرسی ،میاں عثمان ذوالفقار اور دیگر نے مہتاب الدین چاولہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرزا عبدالرحمن ،عبدالوحید شاہ ،ڈاکٹر شہلا اکرم،شیخ محمد اسلم ،حنا منصب خان ،فہمیدہ کوثر جمالی ،احمد جاوید ،کمیل پولانی ،شاہنواز اشتیاق ،سلطان رحمن ،شبیر منشا ،رفیق سلمان ،نوید بلوچ سمیت بزنس کمیونٹی کی نامور شخصیات موجود تھیں ۔مہتاب الدین چاولہ نے کہا کہ بزنس مین کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںاور سب کی نظریں بزنس کمیونٹی پرہوتی ہیں۔اس ملک کو بہتر کرنے کی ذمہ داری بزنس کمیونٹی کے کندھوں پر ہے ۔ ہم نے سچ بولنا ہے اور اقربا پروری کو ختم کرنا ہے ۔