بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں ادارے کی تاریخ پر سیمینار ہوگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں ہفتے کو ’’ایک بین الاقوامی ادارے کے تابناک علمی و تحقیقی تاریخ‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوگا۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق یہ سیمینارآئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی 50 سالہ تقریبات کی مناسبت سے منعقد ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سیمینار 10 دسمبر(ہفتی) کو دوپہر 02:00 بجے تا شام 05:00 پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوگا، جس میں سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اوراعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری، ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی چیئر پرسن محترمہ نادرہ پنجوانی اور حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز جمال، پروفیسر ڈاکٹر ولف گینگ فولٹر (جرمنی)، پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ اسمتھ (امریکہ)، پروفیسر ڈاکٹر بلجی سینر (ترکی)، پروفیسر ڈاکٹر ایلن کریف (بیلجیئم) اور پروفیسر ڈاکٹر برائن جی فرائے (آسٹریلیا) اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :