پچھلے پانچ سالوں میں اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

پی آئی اے ریلوے اور بجلی کے اداروں کو تباہ کرنے والے ماہرانہ رائے دینے کی بجائے ماہرین کی تحقیق کا انتظار کریں، وزیر مملکت

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں ،پی آئی اے ریلوے اور بجلی کے اداروں کو تباہ کرنے والے ماہرانہ رائے دینے کی بجائے ماہرین کی تحقیق کا انتظار کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں اور الزامات لگا رہے ہیں ۔

پی آئی اے ریلوے اور بجلی کے اداروں کو تباہ کرنے والے ماہرانہ رائے دینے کی بجائے ماہرین کی تحقیق کا انتظار کیں ۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دن رات پی آئی اے ریلوے اور بجلی کیاداروں کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں جب کے پی پی پی نے اپنے دور میں غیر شفاف بھرتیوں اور مالی بیقائدگیوں سے ادارے تباہ کیے جس کی قیمت قوم آج بھی ادا کررہی ہے ۔موجودہ حکومت بیمار اداروں کی اصلاح کر رہی ہے اور انہیں مالی اور انتظامی بحران سے نکال رہی ہے۔