وزیر اعظم کا جنید جمشید کے بیٹے ،ْ ڈی سی چترال کے والد کو فون ،ْطیارہ حادثے میں شہادتوں پر اظہار تعزیت

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:53

وزیر اعظم کا جنید جمشید کے بیٹے ،ْ ڈی سی چترال کے والد کو فون ،ْطیارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید اور ڈی سی چترال کے والد کو ٹیلیفون کیا طیارہ حادثے میں جنید جمشید اور ڈی سی چترال کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے مذہبی رہنما جنید جمشید کے بڑے بیٹے تیمور جمشید کو فون کیا اور ان کے والد اور والدہ کے طیارہ حادثے میں سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور شہدا کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی فون کیا اور بیٹے، بہو اور پوتی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

متعلقہ عنوان :