پی آئی اے طیا رے کا حادثہ ایک قو می سا نحہ ہے، چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:50

پی آئی اے طیا رے کا حادثہ ایک قو می سا نحہ ہے، چیئر مین سی ڈی اے شیخ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) چتر ال سے اسلام آ باد آنے والے پی آئی اے کے طیا رے کا حادثہ ایک قو می سا نحہ ہے جس پر جتنا بھی دکھ کیا جا ئے کم ہے اس اند وہ نا ک حا دثے میں اپنی جا ن کی با زی ہا رنے و الو ں کے غمزدہ خا ند ان کے غم میں ہم سب بر ابر کے شر یک ہیں اور دعا گو ہ ہیں کہ اللہ تعالی لو احقین کو صبر جمیل عطا ء فر ما ئے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر اسلا م آبا د کے میئر اور چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے ہیلی پو رٹ پر حو یلیا ں سے لا ئی جا نے والی میتو ں کو بحفاظت پا کستان انسٹی ٹیو ٹ آف میڈیکل سا ئنسز (پمز )میں منتقل کر نے کے لئے انتظاما ت کا جا ئزہ لینے کے مو قع پر کیا۔میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عز یز نے کہا کہ اس المناک حادثے کے بعد میٹر وپو لیٹین کا رپو ریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کے تما م متعلقہ شعبوں کو واضع ہد ایا ت دے دی گیئں جس کے تحت 1122کی ایمبو لینس سر وس کے علاوہ سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتا ل کے تما م ڈاکٹروں اور پیر امیڈیکل سٹا ف کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر حا ضر رہنے کی ہد ایا ت کی گئی جبکہ ہیلی پو رٹ اسلام آباد سے میتوں کو پمز منتقل کر نے کے لیے 1122کی 12 ایمبو لینس وہاں پہنچا ئی گیئں جس کے سا تھ تربیت یا فتہ ریسکیو اہلکا ر تعینا ت کئے گئے جنہو ں نے انتہا ئی پیشہ ورانہ طر یقے سے ہیلی پو رٹ پر بذریعہ ہیلی کا پٹر لا ئی جا نے والی میتو ں کو پمز میں منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عز یز کی ہد ایا ت پر میٹر و پو لیٹین کا ر پو ریشن اسلام آباد کے چیف آفیسر او ر ممبر ایڈ منسٹر یشن محمد سلیما ن خا ن وڑائچ نے میتوں کو منتقل کر نے کے اس آپر یشن کی نگر انی کی جبکہ سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتا ل کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ڈاکٹر فیا ض لو دھی کے علاوہ سی ڈی اے کی 1122ایمبو لینس سر وس کے دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :