پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر پوری قوم غمزدہ ہے، سینیٹر سراج الحق

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:45

پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر پوری قوم غمزدہ ہے، سینیٹر سراج الحق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر پوری قوم غمزدہ ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حادثے کے شہداء کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ حادثات پوری دنیا میں ہوتے ہیں لیکن حادثات کی انکوائری ہونی چاہئے ۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :