جنید ہمیشہ دعا کیا کرتا تھا کہ اس کی موت اللہ کی راہ میں آئے: ہمایوں جمشید

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 20:54

جنید ہمیشہ دعا کیا کرتا تھا کہ اس کی موت اللہ کی راہ میں آئے: ہمایوں ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) ہمایوں جمشید کا کہنا ہے کہ جنید ہمیشہ دعا کیا کرتا تھا کہ اس کی موت اللہ کی راہ میں آئے. تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کی جانب سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ جنید کی جدائی کا دکھ ناقابل برداشت ہے لیکشن ساتھ ساتھ یہ بھی خوشی ہے کہ اس کی موت اللہ کی راہ میں واقع ہوئی۔ جنید ہمیشہ دعا کیا کرتا تھا کہ اس کی موت اللہ کی راہ میں آئے. اور اللہ نے اسے ایسے ہی شہادت عطا فرمائی۔