ہم نصاب تعلیم میں امریکی مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

امریکہ کی طرف سے نصاب تعلیم سے’’ صرف اسلام سچادین ہے ‘‘ کے خاتمہ پر تجویز اور اسرار قرآنی احکامات سے بغاوت ہے ہم کسی کے کہنے پر اپنا مذہب اور اپنا قرآن نہیں چھوڑ سکتے ، چیئرمین و بانی تحریک صراط المستقسیم

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے چیئر مین و بانی تحریک صراط المستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی طرف سے حکومت پاکستانی نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور اسلامی شخصیات نکال کر غیر مسلموں کے تذکرے شامل کرنے کی تجویزکو ہمارے دینی و داخلی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نصاب تعلیم میں امریکی مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے امریکہ کی طرف سے نصاب تعلیم سے’’ صرف اسلام سچادین ہے ‘‘ کے خاتمہ پر تجویز اور اسرار قرآنی احکامات سے بغاوت ہے ہم کسی کے کہنے پر اپنا مذہب اور اپنا قرآن نہیں چھوڑ سکتے آزدی مذہب کا امریکی تصور ہمارے بنیادی حقوق کے منافی ہے پاکستان کے قومی نصاب تعلیم میں پہلے ہی بہت سا قابل اعتراض مواد موجود ہے ہم عنقریب نصاب تعلیم کے حوالے سے ایک تاریخ ساز سیمینار منعقد کر کے اصلاح نصاب کے لئے بھرپور اور فیصلہ کن آواز بلند کریں گے مغربی ایجنڈے کے تحت نصاب تعلیم میں ترمیم کی گئی تو اس کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے قبل اسلام کو 18سال کی عمر سے مشروط کر نا خلاف اسلام ہے لہٰذا سندھ حکومت تبدیلی مذہب کا غیر اسلامی و غیر آئینی بل فوری واپس لے کے اس بل کے حق میں ووٹ دینے والوں کو تا عمر نا اہل قرار دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں علما و مشائخ اور دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ پیر سید ضیاالحق شاہ ، علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ ، ملک بشیر اعوان ، علامہ ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی ، علامہ مفتی لیاقت علی رضوی ، علامی مفتی وقار احمد جلالی ، علامہ مفتی سعید احمد نقشبندی ، علامہ اشفاق صابری ، علامہ دائود عالم رضوی، علامہ پیر سید آصف شاہ اور علامی شبیرچشتی بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے انہوں نے کہا کہ اسلام ، مسلمان اور پاکستان اس وقت طاعوتی قوتوں کے شدید حملوں کی زد میں ہے اسلام کے نام پر بننے والی ریاست میں اسلام مخالف قوانین کا پاس ہونا نظریہ پاکستان سے بغاوت ہے آئین کا آرٹیکل 2Aاور227ریاست کو قانون و سنت کے مطابق قانون سازی کا پابند کرتا ہے اسلام دشمن قوتیں ملکی ترقی و استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ملک میں صرف نظام مصطفیٰ کے نفاذ سے ہی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے عرض وطن میں قرآن و سنت سے متصادم کسی قانون کو ہر گز رائج نہیں ہونے دیں گے قانون ناموس رسالت 295Cقرآنی اور ایمانی قانون ہے اس پر لسی بھی چینل پر لائیو مناظرے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں 295C میں تبدیلی کی کوشش کی گئی تو عاشقان رسول پالیمنٹ کا گھیرائو کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے تحفظ ناموس رسالت کے لئے غازی ممتاز حسین قادری شہید کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 4جنوری کو ملک گیر ’’یوم عشق رسول ‘‘منائیں گے اس سلسے میں داتا دربار لاہور تا پنجاب اسمبلی تاریخ ساز’’ لبیک یا رسول اللہ‘‘ ریلی نکالی جائے گی تحریک لبیک یا رسول اللہ اور غازی ممتاز حسین قادری شہید کے اہل خانہ کے زیر اہتمام یکم مارچ کو گازی اسلام کے پہلے عرس کے موقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میںعالمی لبیک یا رسول اللہ کانفرنس منعقد کی جائے گی جبکہ بانی اسلام ، اسلام اور قرآن کے خلاف ہونے والے تمام حملوں کا جواب دینے کے لئے یکم اپریل کو مینار پاکستان پر اجتماع عام اور عقیدہ توحید سیمینار منعقد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :