فیصل آباد، پراپرٹی ڈیلر رانا شکیل نے فائرنگ کرکے خواجہ سراء کو قتل کردیا

خواجہ سرائوں نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ، پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ،قاتل کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:33

فیصل آباد، پراپرٹی ڈیلر رانا شکیل نے فائرنگ کرکے خواجہ سراء کو قتل ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) خواجہ سراکے قتل پرخواجہ سراؤں پرلاش سڑک رکھ کرپولیس کے خلاف احتجاج 20گھنٹے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ رات فیصل آبادکانوجوان خواجہ سراغلام عباس عر ف گڑیاجس کے راناشکیل احمدپراپرٹی ڈیلرجوکہ چک باواکارہائشی ہے کے ساتھ گزشتہ چند سال سے تعلقات گزشتہ رات ملزم راناشکیل احمدخواجہ غلام عباس عرف گڑیاکوملنے کیلئے اس کی رہائش گاہ اسلام نگرمیں ملنے کیلئے آیاجہاں کسی بات پردونوں کے درمیان جھگڑاہوگیااس دوران ملزم راناشکیل نے فائرنگ کرکے خواجہ سراغلام عباس عرف گڑیاکوموت کے گھاٹ اتاردیا،تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مگراسے گرفتارنہ کرسکی جس پرخواجہ سراؤں نے مقتول غلام عباس کی لاش جامعہ چشتیہ چوک میں رکھ کرپولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ملزم راناشکیل کوفوری گرفتارکیاجائے کیونکہ ملزم راناشکیل کی بااثرسیاسی لوگ پشت پناہی کرتے ہیں ۔

بعدازاں پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پرپہنچ کرخواجہ سراؤں کویقین دہانی کرائی کہ ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکیاجائیگاجس پرخواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے نعش پولیس کے حوالے کردی ،مقتول کاپوسٹ مارٹم کرانے کے بعدنعش ان کے حوالے کردی گئی۔(یاسرعباسی)