چترال سے اسلام آبادآنے والی پروازکے حادثے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) چترال سے اسلام آبادآنے والی پروازکے حادثے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ،ْ چترال سے اسلام آبادآنے والی پروازکے حادثے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر میں موقف اختیارکیاگیا کہ فضائی حادثوں کے حوالے سے پی آئی اے کا شمار دنیا کی پہلی 5بدترین ائیرلائنز میں ہوتاہے۔

پاکستان میں سیکڑوں افراد فضائی حادثوں کی نذر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مئی 2016 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایٹی آر گرائونڈ کردیئے تھے ،ْسول ایوی ایشن اپنے ہی تحریری حکم پر عمل نہ کرواسکی اور سیاسی دبائوپر یہ طیارے دوبارہ اڑنے لگے ،ْاے ٹی آر اور ای32طیاروں کی خریداری کے معاہدے طلب کیے جائیں ۔عدالت سے استدعاکہ پیسنجر سیفٹی کا ریکارڈ، اے ٹی آر اور ای32طیاروں کی خریداری کے معاہدے طلب کیے جائیں ،ْ ایڈووکیٹ طیب شاہ کی درخواست میں بابراعوان کووکیل بنایاگیا۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طیاروں کیاسپیئر پارٹس کی بروقت فراہمی سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :