Live Updates

عمران خان ایک بار پھر بھاگ رہے ہیں، طلال چوہدری

ن لیگ کی جانب سے کمیشن پرحتمی تجویز (آج) عدالت میں دی جائے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو پاناما کیس پر کمیشن بنا توحسین نواز کے وکیل عمران خان کو طلب کریں گے ،ْذرائع

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر بھاگ رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے کمیشن پرحتمی تجویز (آج)جمعہ کو عدالت میں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاناما کیس پر کمیشن بنا توحسین نواز کے وکیل عمران خان کو طلب کریں گے، عمران خان کو گواہی دینے اور سوالات کیلئے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حسین نواز نے اپنے وکیل اکرم شیخ کو تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ،ْکمیشن بننے پر عمران خان کا کیس کمیشن کو بھیجنے کی استدعا کی جائے گی ،ْجہانگیر ترین کا کیس بھی کمیشن کو بھیجنے کا کہا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :