پاکستان کے نجی ادارے نے جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ’’کیا ‘‘کیساتھ مقامی طور پر کاروں کی اسمبلنگ کے آغاز کا مشترکہ منصوبہ بنالیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان کے نجی ادارے نے جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کے آئی اے کیساتھ مقامی طور پر کاروں کی اسمبلنگ کے آغاز کا مشترکہ منصوبہ بنالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لکی سیمنٹ نے جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں ’’کیا ‘‘گاڑیوں کا مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کیلئے 12 ارب روپے کی شراکت داری کا منصوبہ بنایا ۔

یونس برادرز گروپ کے ذیلی ادارے لکی سمینٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کیا گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کیلئے انھوں نے ایک نئی کمپنی کے آغاز کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس شراکت داری میں کیا کمپنی کس قدر سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب پاکستان کے نجی ادارے کے اس بیان کی تصدیق کیلئے فوری طور پر جنوبی کورین کمپنی کی انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ماضی میں بھی کیا موٹرز نے پاکستان میں کاروں کی اسمبلنگ کے کام کا آغاز کیا تھا تاہم فروخت میں واضح کمی کے باعث اس کی مینوفیکچرنگ روک دی گئی تھی۔لکی سیمنٹ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ نیا منصوبہ مارکیٹ میں لایا جائے گا اور فروخت بھی ہو گا، درآمدات و برآمدات کے علاوہ تمام اقسام کی کیا گاڑیاں، ان کے پارٹس اور پرزے بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :