پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے حوالے سے قائم انفارمیشن ڈیسک پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے رجسٹریشن کرالی

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:30

پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے حوالے سے قائم انفارمیشن ڈیسک پر حادثے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے حوالے سے قائم انفارمیشن ڈیسک پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے رجسٹریشن کرالی۔ لواحقین کے نمونے حاصل کر کے جاں بحق ہونے والے افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کرایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے انفارمیشن ڈیسک کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 45افراد کے لواحقین نے پی آئی اے انفارمیشن ڈیسک پر اپنی رجسٹریشن کرالی ہے ‘صر ف دو بچیوں کے لواحقین سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا لیکن رابطے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔ انفارمیشن ڈیسک کے مطابق جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :