قومی ایئرلائن انتظامیہ نے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس نقد رقم فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) قومی ایئرلائن انتظامیہ نے حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس نقد رقم فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 47 مسافروں کے لواحقین کو تدفین کیلئے 5 لاکھ روپے نقد ادائیگی کی جا رہی ہے۔

تمام متعلقہ ڈسٹرکٹ مینجرز ذاتی طور پر جاں بحق افراد کو گھروں میں جا کر نقد رقم پہنچانے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن قوانین کی مطابق بعد میں مکمل کمپینسیشن پیکج کے تحت ادائیگی بھی کی جائے گی۔ تدفین کیلئے رقوم پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ -

متعلقہ عنوان :