جامعہ کراچی: ڈاکٹر آف فارمیسی اورماسٹرز پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میںایک دن کی توسیع

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام)اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوںکے لئے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ جن کے نام جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں، وہ اپنی داخلہ فیس آج بروز جمعہ 09 دسمبر2016 ء کوبھی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ بھی 09 دسمبر2016 ء تک 500/= روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :