گلشن حدید میں گندگی کے خلاف اسکول کے طلبا اور ٹیچرز کا انوکھا احتجاج

ہاتھوں میں جھاڑو لیکر راستوں گلیوں اور پبلک پارکس کی صفائی شروع کردی لله

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) گلشن حدید میں گندگی کے خلاف اسکول کے طلبا اور ٹیچرز کا انوکھا احتجاج ، ہاتھوں میں جھاڑو لیکر راستوں گلیوں اور پبلک پارکس کی صفائی شروع کردی ، کروڑوں روپئے کے فنڈز کے باوجود صفائی نہ کرکے ماحولیاتی آلودگی پھیلائی جارہی ہے ، طلباء کی شکایات تفصیلات کے مطابق؛ گذشتہ روز گلشن حدید میں نجی اسکول قندیل اکیڈمی کے طلباء و اساتذہ اور ایم یوتھ ڈولپمینٹ فورم کے کارکنان نے گندگی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے L7مارکیٹ راستوں ، گلیوں اور مختلف پارکس کی صفائی شروع کردی ، اس موقع پر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ایس یو بیگ، پرنسپل سید فہد حسین، سید سعد حسین، باسط علی، اختر علی، اقراء انور، فوزیہ، فاطمہ جاوید، امارش شمشاد، حنہ مغفور، مہوش، بلقیس حمیرہ، فریال اور دیگر کی سربراہی میں اساتذہ اور طلبا نے ہاتھوں میں جھاڑو لیکر صفائی مہم میں حصہ لیا، صفائی کے دوران یونین کائونسل 22 کے چیئرمین رائو صفدر پہنچ کر ہمدردی کا اظہار کیا، صفائی میں مصروف ٹیچرزو طلباء کا کہنا تھا کہ علاقے کے پارکوں میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے مگر ان کی دیکھ بھال نہ کی گئی، گلیوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں جس وجہ سے علاقے کے مکینوں کو تکلیف کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہی۔

(جاری ہے)

منتخب نمائندے اپنے ذمہ داریاں محسوس کریں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلشن حدید جیسی شہری آبادی کے لوگ پارکوں کی سہولیات سے محروم ہیں۔ جس وجہ سے ہمیں احتجاجا صفائی مہم کا دن منا یا ہے۔جب تک منتخب نمائندے اور حکومت اپنا کردار ادا نہیں کریں گے تب تک ہم روزانہ ہر علاقے میں صفائی کریں گے۔ جب تک سرکار یا بلدیاتی ادارے سرگرم نہین ہوتے اور گلشن حدید سمیت علاقے کے پارکوں کی دیکھ بھال نہ کی جاتی تب تک انوکھا احتجاج جری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر یو سی گلشن حدید 22 کے چیئرمین رائو صفدر حیات نے کہا کہ ہم کو ابھی اختیارات ملیں ہیں، اسکول کے طلبا و طالبات اور ٹیچرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے انوکھا احتجاج کیا ہے۔ ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ جلد پارکوں کی دیکھ بھال کرکے علاقے میں ترقیاتی کام کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :