میر حاصل خان بزنجو نے پارٹی کے تنظیمی معاملات کو فوری طورپر حل کرنے کیلئے رجب علی رند کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن تشکیل دیدیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیرسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے تنظیمی معاملات کو فوری طورپر حل کرنے کیلئے نیشنل پارٹی کے نائب صدر برائے بلوچستان رجب علی رند کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن تشکیل دیا کمیشن کے رکن نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور کوئٹہ کے آگنائزر خیر بخش بلوچ ، عبدالحمیدایڈوکیٹ ، عبدالرسو ل بلوچ اور میراں بخش بلوچ ہونگے مرکزی صدر نے با اختیار مرکزی کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ پندرہ دن کے اندر اندر نیشنل پارٹی کوئٹہ کے تنظیمی معاملات کو حل کرنے کیلئے تنظیمی اور آئینی اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام فریقین کوسنیں اور ان کے بیانات تحریری طورپر حاصل کرکے کوئٹہ کونسل کی ہیت کا فیصلہ کرکے فوری طورپر ایکشن کا انعقاد کریں مرکزی صدر نے کہاکہ کوئٹہ میں تنظیمی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں تنظیم کاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ،پارٹی نے مسائل حل کرنے کیلئے بہت سے اقدامات اٹھائے لیکن مثبت پیش رفت نہیں ہوئی اب ہمارے پاس آئینی اقدامات کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ باقی نہیں رہا اسلئے آئینی طورپر معاملات کوحل کرنے کیلئے مرکزی رہنماوں پر مشتمل ایک ایک اختیار ی کمیشن تشکیل دی گئی کمیشن کا فیصلہ حتمی ہوگا کوئٹہ کے تمام رہنما کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے اور اپنی اپنی رائے تحریری طورپر کمیشن کے سامنے رکھیں، جس کا فیصلہ کمیشن پارٹی کے آئین اور اصولوں کے مطابق کرنے کا مجازہے ۔

متعلقہ عنوان :