صدیوں سے مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے حقوق سے محروم رکھاگیا ، نواب چنگیز خان

اب ایسا نہیں ہوگا، کوئلہ ، پٹرول ، گیس کی آمدنی صرف مری قبیلے پر خرچ کی جائیگی، صوبائی وزیر آبپاشی کا قبائلی معتبرین کے جرگہ سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) مری قبیلے کے سربراہ اور صوبائی وزیر آبپاشی نواب چنگیز خان مری نے کہا ہے کہ مری قبائل کی زمینوں سے نکلنے والی معدنیات کی آمدنی صرف مری قبیلے کے عوام پر خرچ کی جائیگی یہ ان کا حق ہے ۔انہوںنے یہ بات جمعرات کو مری ہاوس سریاب روڈ پر مری قبائل سے تعلق رکھنے والے قبائلی معتبرین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صدیوں سے مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے حقوق سے جان بوجھ کر محروم رکھاگیا تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا مریوں کی زمینوں سے جو بھی معدنیات ، جن میں کوئلہ ، پٹرول ، گیس کی آمدنی صرف مری قبیلے پر خرچ کی جائیگی ، مری قبائل نے نواب چنگیز خان مری کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اورآپ جو مری قوم کی فلاحی وبہبود کے لئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیںہم آپ کا ساتھ دینگے کیونکہ مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کی زمینوں سے جو معدنیات اس وقت نکل رہی ہے وہ ایک فرد واحد کی نہیں بلکہ تمام اقوام کی ہے اور یہ حق مریوں کا ہے کہ وہ اپنی زمینوں سے نکلنے والی معدنیات کی آمدنی کو اپنی قوم پر خرچ کرے یہ بہت عرصے پہلے فیصلہ ہوا تھا مگر اس پر عملد رآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے مری قوم ترقی کے لحاظ سے پیچھے رہ گئی ہے اب اس فیصلہ پر عملدرآمد ضروری ہوگیا ہے کہ مریوں کو ان کے حقو ق دیئے جائیں تاکہ وہ بھی دوسری اقوام کے برابر آسکے، قبائلی معتبرین نے نواب چنگیز خان مری کو یہ بھی اختیار دیا کہ وہ مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو مراعات دیں جو مری قبیلے کی زمینوں سے آمدنی ہوتی ہے نواب چنگیز مری نے کہاکہ آپ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں اس پر پورا اتروں گا اور اپنی قوم کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے دن رات کوشش کروں گا تاکہ وہ بھی دوسری اقوام کے برابر ترقی حاصل کر سکیں خاص کر تعلیم صحت جو زندگی کی ضروریات ہے ان کو مری قوم تک بلا امتیاز پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :