ْ الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الائونس نہ دینے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الائونس نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کی کی سماعت شروع کی تو الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جاوید رشید محبوبی کی جانب سے ججز کو جوڈیشل الاونس نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ٹربیونل کے ججز سپیشل جوڈیشل الائونس کے حقدار ہیں،دیگر صوبوں میں الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الائونس دیدیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الائونس نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹربیونل کے ججز کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب میں قائم الیکشن ٹربیونلز کے ججز کو بھی جوڈیشل الائونس دیا جائے۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :