ایپکس کمیٹی نے بہت اہم فیصلے کئے ، شہر کا امن امان بحال ہوا،فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو بھی صوبہ بھرمیں فروغ حاصل ہوا، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایپکس کمیٹی نے بہت اہم فیصلے کئے اورجس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ شہر کا امن امان بحال ہوابلکہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو بھی صوبہ بھرمیں فروغ حاصل ہوا، انہوں نے یہ بات کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے باتیں کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے ان سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں اپنی گرانقدر خدمات اور سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور سندھ پولیس کو جدید ہتھیار سے آراستہ کرنے اور انہیں فوجی تربیت دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مشترکہ وزڈم، کاوشیں اور مضبوط حکمت عملی تھی کہ سندھ حکومت نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردوں، بھتہ خوروں اور کراچی میں مصروف عمل ٹارگیٹ کلر اور دہشتگردوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی فعال قیادت میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا یہ بہت اچھا ہے کہ آپ شہر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک پیچیدہ اور مستحکم کلین اپ آپریشن کی بدولت شہر میں امن امان کا قیام ممکن ہوا ہے اور اب اس امن امان کے ماحول کو پائیدار بنائیں گے۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن اور امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور کرمنلز کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :