انڈیا کیخلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی سیریز‘ انگلش ٹیم میں مورگن، جوروٹ کی واپسی

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:15

انڈیا کیخلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی سیریز‘ انگلش ٹیم میں مورگن، جوروٹ کی واپسی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی الگ الگ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ مورگن کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔ 30سالہ مورگن نے حال ہی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کے دورے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

مورگن کی عدم موجودگی میں قیادت کرنے والے جوز بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ بیٹسمین جوروٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں آرام دیا گیا تھا تاہم وہ بھارت کے خلاف سیریز میں حصہ لیں گے۔انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے بعدبھارت کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 15جنوری کو پونے میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :