فٹ بال کے بعد کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ شروع کرنے کی تجویز

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:15

فٹ بال کے بعد کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ شروع کرنے کی تجویز

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) فٹ بال کے بعد کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ شروع کرنے کی تجویزایم سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے کرکٹ میں ریڈ کارڈ شروع کرنے کی تجویز دے دی۔ ریڈ کارڈ پر اکتوبر 2017 سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔فٹ بال کے بعد کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ آرہا ہے۔ ایم سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ کھلاڑیوں کا رویہ بہتر بنانے کیلئے کرکٹ میں ریڈ کارڈ شروع کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی میں مائیک بریرلی کی زیر صدارت کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رمیز راجا اور رکی پونٹنگ سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تجویز کے مطابق ریڈ کارڈ کا استعمال آئندہ برس اکتوبر میں شروع کیا جاسکتا ہے جس کے تحت ریڈ کارڈ دکھا کر کھلاڑیوں کو کچھ دیر کیلئے میدان سے باہر کیاسکتا ہے۔کرکٹ کمیٹی نے رن کی پینالٹی لگانے پر بھی غور کیا ہے مگر مشکلات کے باعث پینالٹیز کی تجویز ابھی نہیں دی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :