آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

اسٹیو اسمتھ کپتان برقرار ‘دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ، پیٹرہینڈس کومب، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، نک میڈنسن، نیتھن لائن، میتھیو رینشو، چیڈ سیئرز، مچل اسٹارک اور میتھیو ویڈ شامل

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:15

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیاآسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے اسکواڈ کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا کپتانی کے فرائض اسٹیو اسمتھ اداکرینگے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ، پیٹرہینڈس کومب، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، نک میڈنسن، نیتھن لائن، میتھیو رینشو، چیڈ سیئرز، مچل اسٹارک اور میتھیو ویڈ شامل ہیں۔

ٹیم کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے عبوری چیف سلیکٹر ٹریوس ہونز کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں جن کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا پاکستان کے خلاف بھی انھی پر اعتماد برقرار رکھا گیا ہے امید ہے کھلاڑی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہوم گراؤنڈ پر لگاتار پانچ ٹیسٹ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کرکٹ کے چیف سلیکٹر نے راڈ مارش نے استعفیٰ دے دیا تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پندرہ دسمبر سے برسبین گابا میں شروع ہوگی، پہلا ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوگا

متعلقہ عنوان :