سی پیک منصوبے میں چین سرمایہ کاری کررہا ہے اور وہی روٹ طے کرتا ہے ، مخالفین کو لگتا ہے سی پیک کے راستے وفاقی حکومت طے کر رہی ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ‘چین کو سرمایہ کاری کیلئے جو راستہ محفوظ لگے گا وہی اس کا انتخاب کرے گا‘ہم سب کیساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ،روس کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ‘ میں تو چاہتا ہوں بھارتی فلمیں ‘ ڈارمی2سال کیلئے بند کر دئیے جائیں‘سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں چین سرمایہ کاری کررہا ہے اور وہی اس کے روٹ طے کرتا ہے‘ہمارے مخالفین کو لگتا ہے کہ سی پیک کے راستے وفاقی حکومت طے کر رہی ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے‘چین کو سرمایہ کاری کے لئے جو راستہ محفوظ لگے گا وہی اس کا انتخاب کرے گا‘ہم سب کیساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں روس کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ‘ میں تو چاہتا ہوں بھارتی فلمیں ،ڈارمی2سال کے لئے بند کر دئیے جائیں۔

جمعرات کولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر سرمایہ کاری چین کر رہا ہے اور وہی اس کے گزرنے کے روٹ کاتعین کرتاہے ، ہمارے مخالفین کو لگتا ہے کہ سی پیک کے راستے وفاقی حکومت طے کر رہی ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے،چین کو سرمایہ کاری کے لئے جو راستہ محفوظ لگے گا وہی اس کا انتخاب کرے گا۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے پاکستانی فلم انڈسٹری سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈرامے اچھے ہیں لیکن فلم پروڈیوسرز کو بھی پاکستانی فلموں میں بہتری لانی چاہیے، بعدازاں بھارتی چینلز کے بارے میں کہا کہ میں تو چاہتا ہوں بھارتی فلمیں ،ڈارمی2سال کے لئے بند کر دئیے جائیں۔