سند ھ ایگریکلچر ل یونیورسٹی کی طالبات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام کی پچاس طالبات پر مشتمل وفد نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کاد ورہ کیا۔ مختلف یونیورسٹیوں کے آل پاکستان سٹوڈنٹس سٹڈی ٹو ر کے سلسلے میںکئے گئے دورہ میں وفد کے کو آرڈینیٹر شعبہ رورل سوشیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید شیخ اور شعبہ بائیوٹیکنالوجی سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہلا بلوچ تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر ، ڈاکٹر ساجد علی، ڈاکٹر شہباز احمد ، وحید انور و دیگر فیکلٹی ممبران نے وفد کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے انٹر ڈیپارٹمنٹل اور انٹر یونیورسٹی اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اساتذہ اور طالبات پر مشتمل وفد کو تعلیمی شعبہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران وفد نے ادارہ میں قائم مختلف لیبارٹریزاور سیکشنز کا دورہ کیا جہاں انہیں ریسرچرز کی جانب سے کامیاب اور جاری منصوبہ جات بارے تفصیلی بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :