تھانہ رمناکی حدودمیں شہری اغوا ء،ملزمان نے زبردستی چیکوں پر دستخط کرلئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمناکی حدودمیں شہری کو اغوا ء کرکے ملزمان نے زبردستی چیکوں پر دستخط کروا لئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا کی حدودمیں جی الیون ون کے رہائشی محمد ادریس نے پولیس کو بتایا کہ ذوالفقار عظیم ،عرفان اللہ شاہ ، عبدالکریم ، بابر شاہ،عمرا ن اور سردار ممتاز سمیت 2نامعلوم افراد نے مدعی محمد ادریس کو اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زبردستی 2چیکوں مالیتی 60لاکھ 60ہزار روپے پر دستخط کروا لئے ۔

بعدازاں مدعی کو ملزمان نے چھوڑ دیا۔ مدعی نے تھانہ رمنامیں 6نامزد اور 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ تھانہ رمنا پولیس نے تفتیش کاآغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :