کراچی کمپنی کی حدودمیں چور موبائل ٹاور کی بیٹریاں اور کیبل لے اڑے

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدودمیں چور موبائل ٹاور کی بیٹریاں اور کیبل لے اڑے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں سیکٹر جی نائن فور کے ایک موبائل ٹاور سے نامعلوم چور بیٹریاں اور کیبل چوری کر لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاحال کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :