کراچی کمپنی کی حدود میں ہیروئن سے بھرا پارسل پکڑا گیا

پولیس نے پارسل بھیجنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:00

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ہیروئن سے بھرا پارسل پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے پارسل بھیجنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدودمیں جی نائن مرکز کے ڈاکخانے میں سلیم اصغر بٹ نامی ملزم نے پارسل بھیجنے کیلئے جمع کرا یا ، جسے جیک کرنے پر معلوم ہوا کہ اس میں ہیروئن موجود ہیں۔ جس کا وزن 227گرام پایا گیا۔ پولیس نے پارسل بھجوانے والے ملزم سلیم اصغر بٹ اور ایک نامعلوم فرد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم فی الحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ پوسٹ آفس کے ملازم اقبال جعفر نے درج کرایا۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :