چینی صدر شی جن پنگ کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 19:56

چینی صدر شی جن پنگ کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) چینی صدر شی جن پنگ نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے صدر مملکت جناب ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران چینی صدر نے صدر ممنون حسین سے اظہار تعزیت کیا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ المناک سانحے میں چینی شہریوں سمیت تمام افراد کی موت پرشدید افسوس ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چینی عوام اور حکومت لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :