سی سی پی کی جانب سے اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں سیمینا ر کاانعقاد کیا جس میں شرکاء کو کمپیٹیشن قانون اور پالیسی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ یہ سیمینار سی سی پی کی جانب سے "کمپیٹیشن ایڈواکسی اکیڈیمیا ڈرا ئیو-" ( Competition Advocacy Academia Drive) کے نام سے شروع کی گئی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت یونیورسٹیوں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران میں کمپیٹیشن قانون سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ۔

ایڈواکسی مہم کے پہلے مر حلے میں راولپنڈی /اسلام آباد کی چار اہم یونیورسٹیوں میں یہ سیمینار منعقد کیے جا چکے ہیں ، جبکہ دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں کی 22 اہم یونیورسٹیوں میں ایسے سیمنارز معنقد کیے جائیں گے۔سیمینا ر کے شرکاء میں اقراء یونیورسٹی کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلام ، ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر صد ف کاشی ، فیکلٹی ممبرز اور طالب علموں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

(جاری ہے)

اقراء یو نیورسٹی کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلام نے اپنے خطاب میں سی سی پی کی اس ایڈواکسی مہم کو سراہا او ر تعلیمی اداروں اور ریگولیٹر ی باڈیز کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ا قراء یونیورسٹی کمپیٹیشن قانون کی آگاہی اور ریسرچ کے لیے سی سی پی کی اس ایڈواکسی مہم کا بھرپور سا تھ دینے کے لیے تیار ہے۔ سی سی پی کے ممبر آفس آف فیئر ٹریڈ اور ایڈواکسی ڈاکٹر شہزاد انصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس اکیڈیمیا ڈرائیو ایڈواکسی مہم کے زریعے سی سی پی کمپیٹیشن قانون کی آگاہی کے لیے بھر پور کو شش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں سی سی پی نے 16 ہفتوں پر محیط کورس " اکنامکس اور کمپیٹیشن قانون " کورس متعارف کرایا ہے جس کا مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے مثبت جواب آیا ہے۔

سی سی پی کے آفیشلز نے کمپیٹیشن قانون اور اس کے ارتقاء سے متعلق پریزنٹیشن دی اور ایک معلوماتی ویڈیو کے زریعے شرکاء کو بریفنگ دی اور کمپیٹیشن قانون کا مختصر تعارف کرایاگیا ۔ ممبر سی سی پی ڈاکٹر شہزاد انصرنے دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر کی روک تھام کے لیے سی سی پی کے آفس آف فئیر ٹریڈ کے کردار پر روشنی ڈالی۔سوال وجواب کے سیشن میں سی سی پی کی ٹیم نے کمپیٹیشن سے متعلقہ سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔