جی سی یومیں ورلڈ فلاسفی ڈے کے حوالے سے مباحثے کا انعقاد

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ورلڈ فلاسفی ڈے کے حوالے سے مباحثے کا انعقاد۔جس کی صدارت نامور فلسفہ دان اورمصنف پروفیسر ڈاکٹر مرزا اطہر بیگ نے کی،جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،جی سی یو شعبہ فلسفہ کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثوبیہ طاہر،ڈاکٹر ایلون مراد اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی مباحثے سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مباحثے میں فلسفے کی اہمیت اور دیگر مختلف موضوعات زیرِ بحث آئے۔