اسلام آباد پولیس کے ایس آئی یو کی کارروائی، کار لفٹر گرفتار

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یونٹSIU/ACLC کی کا رروائی کار لفٹرزبیر افضل گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے ایک کاربرآمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلام آ باد اور راولپنڈی سے کا ر چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔مزید تفتیش جا ری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیا س نے کا ر چوری کے انسداد ، کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ کا روں کی بر آمد گی کا ٹا سک انچارج کار سیل لیا قت علی سب انسپکٹر کی زیر نگرانی سر فراز احمد ASI معہ دیگر پر مشتمل ٹیم کو دیا ۔

تشکیلی ٹیم نے اسلام آ باد اور راولپنڈی سے گاڑ ی چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث کا ر لفٹرزبیر افضل ولد محمد بشیر سکنہ چک نمبر 83گ ب پنسرا سٹا پ فیصل آ باد حا ل گلی نمبر 19مکان نمبر 16سیکٹر-2 G-6/1 اسلام آ باد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم سے مقدمہ نمبر 175/16بجر م 381-A/411ت پ تھا نہ شالیمار کی مسروقہ گاڑ ی رجسٹریشن نمبر AGE-696کراچی بر آمد کرلی۔ ملزم کے دیگر سا تھیو ں کی گرفتاری کا تحر ک جا ری ہے۔مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جدکیا نی نے ACLC کی پولیس ٹیم کی اس اچھی کارکردگی پرتعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :