وزیرپرویزخٹک کی اُسامہ وڑائچ کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:48

وزیرپرویزخٹک کی اُسامہ وڑائچ کی نماز جنازہ میں شرکت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جمعرات کے روز اسلام آباد میںڈی سی چترال مرحوم اُسامہ وڑائچ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم اُسامہ وڑائچ حویلیاں کے مقام پر طیارہ گرنے کے حادثہ میں شہید ہو گئے تھے۔ وزیراعلیٰ جمعرات کے روز مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سیکٹرH-8 اسلام آباد گئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی میں بھی شرکت کی۔ پرویز خٹک نے اُسامہ وڑائچ کی شہادت پر اپنے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوںنے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر واستقامت کی دُعا بھی کی۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب ، چیف سیکرٹری عابد سعید اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔