عوام کو سماجی خدمات کے شعبوں میں ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں،پرویزخٹک

ہم صوبے کی مالی استعداد میں اضافہ کرنے ،پروڈکٹو سیکٹر میں سرمایہ کرنے اور صوبے کے مجموعی ترقی کو یقینی بنانے والی سکیموں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں سماجی خدمات کے شعبوں سمیت سیاحت ، شہری ترقی ، زراعت ، پن بجلی اور صوبے کی آمدنی اور وسائل بڑھانے کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:48

عوام کو سماجی خدمات کے شعبوں میں ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم عوام کو سماجی خدمات کے شعبوں میں ریلیف دینے کیلئے وضع کردہ اہداف کو حقیقت پسندانہ سوچ کے تحت کم سے کم وقت میں حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ہم صوبے کی مالی استعداد میں اضافہ کرنے ،پروڈکٹو سیکٹر میں سرمایہ کرنے اور صوبے کے مجموعی ترقی کو یقینی بنانے والی سکیموں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ صوبہ اپنے پائوں آپ کھڑ اہواس کا ریسور بیس مضبوط ہو ۔

مالی استحکام کے ذریعے یہ خود مستقبل کی سوچ کے تحت انسانوں میں سرمایہ کاری میں اپنے وسائل رکھتا ہو کیونکہ پر وڈکٹیو سیکٹر نے اس صوبے کے مستقبل کو بنیاد فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے حکام سے اجلاس میں گفتگو کرت ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ورلڈ بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات میں باہمی تعاون کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے ذریعے عوام کو ترقیاتی حکمت عملی میں جائز حق دے کر اُن کے احساس محرومی کو کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اُنہیں احساس ہونے لگے کہ اُن کے ساتھ ہر سطح پر انصاف ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماجی خدمات کے شعبوں سمیت سیاحت ، شہری ترقی ، زراعت ، پن بجلی اور صوبے کی آمدنی اور وسائل بڑھانے کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں۔وزیراعلیٰ نے ورلڈ بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے صوبے میں مختلف شعبوں کے لئے تعاون میں دلچسپی کا خیر مقد م کیا۔ انہوںنے کہاکہ وہ ادارہ جاتی اصلاحا ت کے ساتھ ساتھ صوبے کی مالی بنیاد کل وقتی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔

اس سلسلے میں صوبے میں متعدد منصوبوں پر کام شروع ہے۔متعلقہ محکموں کو اہداف دے دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت نے صوبے میں بد عنوانی اور دیگر جرائم کو لگام دے کر ایک کاروبار دوست ماحول فراہم کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کوپرکشش مراعات دے رہے ہیں۔اس موقع پر ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور سیاحت ، شہری ترقی ، زراعت ، پن بجلی کے منصوبوں اور صوبے کے مالی وسائل بڑھانے کے منصوبوں میں تعاون پر دلچسپی ظاہر کی ۔

ڈی ایف آئی ڈی کے حکام نے بھی صوبائی حکومت کی تعلیمی اور صحت کی پالیسیوں کو سراہا۔انہوںنے طالبات کے لئے سکالرشپ پروگرام ، سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے برابر لانے کیلئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔انہوںنے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے مزید مدد کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :