وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 14دسمبر کو سوراب ہوشاب روڈ کا افتتا ح کرینگے

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 14دسمبر کو سوراب ہوشاب روڈ کا افتتا ح کرینگے ،تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 14دسمبر کو ضلع کیچ کے علاقے بالگھتر میں سوراب ہوشاب روڈ کی افتتا حی تقریب میں شرکت کرینگے ،تقریب میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،صوبائی و وفا قی وزراء ، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ فوجی و سول حکام شرکت کرینگے ،سوراب ہوشاب روڈ قومی شا ہراہ N-85پر نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کی شراکت سے پا ک چین اقتصا دی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :