طیارہ حادثہ میں جاں بحق تمام افراد کی میتیں پمز اسلام آباد منتقل کر دی گئیں

منتقل شدہ باڈیز کی ڈی این اے سیمپلنگ پمز میں کی جائے گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) طیارہ حادثہ میں جاں بحق تمام افراد کی میتیں پمز اسلام آباد منتقل کر دی گئیں، منتقل شدہ باڈیز کی ڈی این اے سیمپلنگ پمز میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ جمعرات کو جاری ہونیوالے بیان کے مطابق وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کر دی گئی ۔ بیان کے مطابق طیارہ حادثہ میں جاں بحق تمام 47افراد کی میتیں پمز اسلام آباد منتقل کر دی گئیںہیں ۔ منتقل شدہ باڈیز کی ڈی این اے سیمپلنگ پمز میں کی جائے گی ۔ ڈی این اے سیمپلنگ سے شناخت کے بعد جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :